منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

مودی کے غیر ملکی دوروں اور کاروباری ٹائیکون گوتم اڈانی میں گٹھ جوڑ سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں اور کاروباری شخصیت اڈانی میں گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے جو اپوزیشن پارٹی کانگریس سامنے لائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی اور بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اڈانی کو مودی کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔

کانگریس نے اس حوالے سے سماجی رابطوں ویب سائٹ پر ایک انگریزی نیوز پورٹل کی خبر پوسٹ کی ہے جس میں مودی کے بیرون ملک دوروں کے بعد ان ہی ممالک سے اڈانی کو ملنے والے پروجیکٹس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

 پوسٹ کردہ ٹائم لائن رپورٹ کے اعداد وشمار کچھ یوں بتائے گئے ہیں۔ جس میں مودی کے پہلی بار وزیراعظم بننے کے بعد 10 سالوں کا کچا چٹھا سامنے آ گیا ہے۔

بنگلہ دیش:

جون 2015 میں نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دو ماہ بعد اگست 2015 میں اڈانی نے بنگلہ دیش کو بجلی دینے کے لیے کاروباری ڈیل کی۔

ملائیشیا:

مارچ 2017 میں نریندر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اگلے ہی مہینے اپریل 2017 میں اڈانی نے وہاں میگا کنٹینر پورٹ پروجیکٹ سے متعلق ڈیل سائن کی:

اسرائیل:

جنوری 2018 میں نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اسی سال کے اختتام پر دسمبر میں اڈانی نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ ملٹری ڈرون بنانے کے کام کا آغاز کیا۔

سنگاپور:

جون 2018 میں نریندر مودی سنگاپور گئے اور وہاں وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے چند روز بعد ہی سنگاپور کی ایک کمپنی نے اڈانی پورٹس میں ایک ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر دی۔

سری لنکا:

فروری 2020 میں نریندر مودی نے سری لنکا کا دورہ کیا اور دورے کی کرشمہ سازی کی بدولت چند ماہ بعد ہی جولائی 2020 میں اڈانی کے سری لنکا میں پورٹ آپریٹ کرنے سے متعلق ڈیل کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

نیپال:

جون 2023 میں نریندر مودی نے نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور 6 ماہ بعد جنوری 2024 میں نیپالی حکومت نے اعلان کیا کہ اڈانی ان کے ملک میں نہ صرف ایئرپورٹ بنائیں گے بلکہ اس کا انتظام بھی سنبھالیں گے اور اس کے ساتھ ہی پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی کریں گے

تنزانیہ:

اکتوبر 2023 میں نریندر مودی نے تنزانیہ کی صدر سے ملاقات کی اور کچھ ماہ بعد ہی مئی 2024 میں اڈانی نے دارالسلام بندرگاہ کے کنٹینر ٹرمینل-2 کو 30 سال تک آپریٹ کرنے کی ڈیل کر لی۔

کینیا:

دسمبر 2023 میں نریندر مودی نے کینیا کے صدر سے ملاقات کی اور جون 2024 میں اڈانی کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایئرپورٹ کا ٹھیکا ملا تاہم عدالت نے اس پر پابندی لگا دی۔

ویتنام:

رواں سال جولائی 2024 میں نریندر مودی نے ویتنام کا دورہ کر کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور چند روز بعد یہ ویتنامی حکومت نے اعلان کیا کہ اڈانی گروپ ویتنام کے ہوائی اڈوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

کانگریس نے خبر کے اعداد وشمار پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو گوتم اڈانی کا ایجنٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’نریندر مودی کا فنڈا صاف ہے۔ بیرون ممالک جاؤں گا، دوست کو دھندا دلاؤں گا اور خوب امیر بناؤں گا۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں