منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا سوشل میڈیا انفلوئینسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ڈیفنس سی میں اے ایس آئی خالد محمود کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم نے گاڑی پر IK 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانا غیر قانونی عمل ہے۔ اس کے نتیجے میں قانونی مشکلات، جرمانے، یا حراست بھی ہو سکتی ہے۔

جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کیلیے کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف آپ کی خود کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں بلکہ معاشرے میں بھی بے یقینی پیدا ہوتی ہے۔

اگر آپ کو نمبر پلیٹ یا گاڑی کی رجسٹریشن کے حوالے سے مسائل ہیں، تو متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔ یہ قانونی طور پر درست طریقہ ہے اور آپ کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں