بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

’پی آئی اے کی نجکاری مجبوری میں کررہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مجبوری کی حالت میں پی آئی اے کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قائمہ کمیٹی قائم ہونے سے پہلے کا ہے، ہم اس نجکاری پر مطمئن نہیں ہیں، کابینہ کی نجکاری کمیٹی بھی اس پر مطمئن نہیں، ورنہ دل میں ایک تکلیف ہوتی ہے کہ آپ قومی ایئرلائن کی نجکاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ایک چلتی ہوئی بس میں چڑھ گئے ہیں، کمیٹی نے اصل میں شروع سے پراسیس فالو نہیں کیا، اصل مقابلہ تو وہ تھا جب 6 بڈرز کوالیفائی کیے۔

- Advertisement -

فاروق ستار نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ کہیں کسی کی کوئی مناپلی تو قائم نہیں ہورہی۔

نجکاری کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ کہیں کسی کی کوئی مناپلی تو قائم نہیں ہورہی، ہمیں پی آئی اے کے ملازمین کے حوالے سے تحفظات تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اس میں بھی دلچسپی ہے کہ مسافروں کو کیا سہولتیں ملیں گی، ہمیں بتایا گیا ہے کہ مقابلہ بڑھنے سے ٹکٹ کے کرائے کم ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں