بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

لاہور میں لیڈی پولیس اہلکار کا قاتل پولیس کانسٹیبل نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں لیڈی پولیس اہلکار کو پولیس کانسٹیبل نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کا قاتل پولیس کانسٹیبل ہی نکلا ہے، مقتولہ ثمن کو ملزم فاروق نے گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل ثمن بی بی کی عمر 26 سال تھی، وہ اے آر ایف میں تعینات تھی جبکہ ملزم فاروق پولیس کے آپریشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر کانسٹیبل فاروق کے ساتھ آئی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوا، ملزم نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب پارک میں تشدد کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے منع کیا اور معافی مانگنے کو کہا، کانسٹیبل نے ہوائی فائر کیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے، لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد اس نے لیڈی کانسٹیبل کو گولیاں ماریں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کو ملزم کی گرفتاری کے لئے بروئے کار لایا جائے، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں