بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

کراچی سے دبئی جانے والی پرواز سے متعلق پی آئی اے کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان پی آئی اے کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز سے متعلق خبروں پر وضاحت آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213 میں دوران پرواز کیبن میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وارننگ آئی جس کے بعد کپتان نے ضابطے کے مطابق جہاز کی اونچائی 10 ہزار فٹ کی اور 15 منٹ بعد بحفاظت دبئی لینڈ کرگیا۔

ترجمان کے مطابق دبئی میں جانچ پڑتال کے بعد وارننگ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد جہاز واپس روانہ کردیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری پرواز سے متعلق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز غلطی سے کراچی آمد کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جدید ایوی ایشن میں جہاز کا غلطی سے دوسرے ایئرپورٹ پر چلے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے، پرواز کی دبئی میں آپریشنل وجوہات پر تاخیر سے روانگی پر عملے کی ڈیوٹی مقررہ حد سے تجاوز کرگئی تھی۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حفاظت کے قوانین کے تحت جہاز کراچی لایا گیا اور عملے کی تبدیلی کے بعد پشاور روانہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے دوران تمام احتیاطی اقدامات حفظ ماتقدم کے طور پر لیے گئے، کسی بھی موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لیا گیا، پی آئی اے فضائی حفاظت کے تمام مروجہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط پر مکمل طور پر کاربند ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں