بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے۔

بطور امریکی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے آخری خطاب جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہیے، غزہ میں صورتحال خراب ہے مگرسفارتی حل اب بھی ممکن ہے، غزہ کے شہری اور یرغمالی ہولناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کو کو روکنا ہوگا، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، غزہ میں ہزاروں فلسطینی اور بچے انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، بطور صدر میں نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں جب امریکی صدر بنا تو اس وقت مسائل اور غیریقینی صورتحال تھی، صرف غزہ نہیں بلکہ سوڈان میں بھی بحران کو ختم کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کیلئے قوانین بنارہے ہیں، اقتدار میں رہنےکی خواہش سے زیادہ عوام کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ چیزوں کو بہتر کرسکتے ہیں، دنیا کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں جارحیت کے خلاف ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی سے ہمیں ملکر نمٹنا ہوگا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں پیوٹن کی جنگ ناکام ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کو امن کا حق ہے، چین کے ساتھ معاشی مقابلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں