بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

نادرا نے ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق نادرا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔

- Advertisement -

اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔

دراصل ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نادرا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں https://complaints.nadra.gov.pk پر شکایت درج کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں