بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے قانون پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کرنے یا اس پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون طلبا کو تعلیمی، سماجی ترقی اور ان کے سامنے کی دنیا پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔

- Advertisement -

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا پر دن میں تین گھنٹے سے زیادہ وقت گزارتے ہیں، اس دوران انہیں پریشانی اور ڈپریشن کی علامت کے دگنے خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایجوکیشن ویک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 13 دیگر ریاستوں نے اسکولوں میں اسمارٹ فون پر پابندی عائد کی ہے یا مقامی اساتذہ کو ایسا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں 2023 میں کلاس روم میں فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی بیماریوں اور سیکھنے کے عمل میں کمی کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدام کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں