ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

’بھارت میں حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے مسلمانوں کو فی کس ایک لاکھ روپے مالی معاونت دینے کے الیکشن میں کیے گئے وعدے کو پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آئمہ اور موذن کو ماہانہ اعزازیہ اور ہر عازمین حج کے لیے ایک لاکھ روپے کے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

امراوتی میں ریاستی سکریٹریٹ میں اقلیتوں کی بہبود سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کے دوران چندرابابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اماموں اور مؤذنوں کو بالترتیب 10,000 روپئے اور 5,000 روپئے ماہانہ اعزازیہ دینے کے وعدے کو جلد نافذ کیا جائے۔

- Advertisement -

Rs 1L aid for Haj: Chandrababu Naidu's statement viral before oath

چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جو لوگ حج کے لیے جارہے ہیں انہیں انتخابات کے دوران وعدے کے مطابق ہر ایک کو ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

حج کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

 چیف منسٹر نے عہدیداروں کو وقف بورڈ کی اراضیات کا سروے ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے اقلیتوں کے لیے تمام فلاحی اسکیموں کی تنظیم نو کا حکم دیا۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹی ڈی پی کے سابقہ ​​دور حکومت میں نافذ کئے گئے اسکیموں، حالیہ انتخابات کے دوران اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں اور موجودہ اسکیموں کے مطابق تفصیل سے مطالعہ کرنے کے بعد اسکیموں پر عمل آوری کے لیے ایک نیا فارمولہ تیار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں