بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو مارنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم قبیسی کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

منگل کے روز بیروت پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنانی دارالحکومت پر فضائی حملے میں ابراہیم قبیسی مارا گیا جو ان کے بقول حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ فورس کا کمانڈر تھا۔

- Advertisement -

لبنان میں دو سیکورٹی ذرائع نے اسے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے راکٹ ڈویژن میں ایک سرکردہ شخصیت کے طور پر بیان کیا ہے۔

حزب اللہ پر دباؤ نے خدشہ بڑھا دیا ہے کہ تقریباً ایک سال سے جاری تنازعہ پھٹ جائے گا اور تیل پیدا کرنے والے مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دے گا جہاں غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی جنگ جاری ہے۔

اسرائیل اپنی توجہ غزہ سے شمالی سرحد پر منتقل کر رہا ہے، جہاں حزب اللہ حماس کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہے جسے ایران کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں