بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

‘پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ آج ہے، ہم نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی میٹنگ آج ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے ماضی کی طرح ایک دفعہ پھر پاکستان کی بھرپورمددکی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے پر سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے آئی ایم ایف مذاکرات کامیاب بنانےمیں سعودی عرب،چین اورمتحدہ عرب امارات سےاظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوشش اوراداروں کے بھرپور تعاون سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا، معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈمیٹنگ آج ہوگی، امیدہےآئی ایم ایف سےسینتیس ماہ کاسات ارب ڈالر پروگرام مل جائے گا.

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے، حکومتی اقدامات سےمہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں