بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

کیا ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے؟ حزب اللہ کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم قبیسی بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیل غزہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد لبنان میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہوگیا ہے، لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل داغ دیئے گئے، شہادتوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے وحشیانہ بمباری کے بعد سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا اہم بیان سامنے آگیا

لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی اداروں کو بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں