بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

کیا پاکستان میں زیر استعمال موبائل لبنان کی طرح پھٹ پڑیں گے؟ سینیٹ کمیٹی میں سوال

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پیجرز اور واکی ٹاکی پٹھنے کے واقعات کی گونج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی سنائی دینے لگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لبنان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس میں گزشتہ ہفتے لبنان میں ہونے والے پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں کی گونج سنائی دی اور سوال اٹھایا گیا کہ کیا پاکستنا میں زیر استعمال موبائل فون بھی لبنان واقعے کی طرح پھٹ نہیں جائیں گے؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس ٹیکنالوجی کا اجلاس کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا۔ پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لبنان میں پیجرزاور واکی ٹاکی پھٹنے کے واقعات سب کے سامنے ہیں۔ پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کام صرف شربت یا اچار کا ٹیسٹ رہ گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں موبائل ٹیسٹ کی کوئی ٹیکنالوجی موجود ہے یا نہیں؟

چیئرمین کامل علی آغا نے بھی مذکورہ واقعے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں زیر استعمال موبائل فونز لبنان واقعہ کی طرح نہیں پھٹ جائیں گے؟

کامل علی آغا نے کہا کہ موبائل نہیں بم ہیں، جو ہم اپنے سینے سے لگا کر رکھتے ہیں۔ کیا گارنٹی ہے کہ موبائل دھماکے سے نہیں پھٹ جائیں گے؟ میں ایسے کئی خاندانوں

کوجانتاہوں جنہوں نے لبنان واقعے کے بعد اپنے بچوں کو موبائل استعمال سے منع کر دیا۔
انہوں نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں موبائل ٹیسٹنگ سے متعلق آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز دھماکوں اور بعد ازاں واکی ٹاکی دھماکوں میں 40 کے لگ بھگ افراد جاں بحق جب کہ چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

زخمیوں میں بڑی تعداد ایسے افراد کی تھی جو زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے اور ان کی آنکھیں یا ہاتھ ضائع ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں