بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کے لیے خصوصی ’’چائنا اکنامک زون‘‘ قائم کرنے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے لیے خصوصی ’’چائنا اکنامک زون‘‘ قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں چین کے سفیر جیانگ زیاڈونگ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ٹیکنالوجی، بزنس اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے چین کے لیے خصوصی ’’چائنا اکنامک زون‘‘ قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ عوام کو غربت سے نجات دلانے کے لیے چین کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کی معاونت سے ٹیکنالوجی میں جدت لانا اور ڈیری پروڈکشن کے لیے چینی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے ہائبرڈ بیج کی کاشت 5 لاکھ سے بڑھانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 5 لاکھ ایکڑ پر ہائبرڈ بیج کاشت کیا گیا اور ہم یہ رقبہ مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

جیانگ زیاڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ایک ہزار کاشتکاروں کو جدید فارمنگ کی ٹریننگ دیں گے۔ اس کے علاوہ چینی ماہرین پنجاب کے کاشتکاروں کو پانی کے کفایتی استعمال کی ٹریننگ بھی دیں گے۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو دورہ چین کی دعوت دی جو انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں