بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

امریکی صدر نے محمد یونس کو گلے لگا لیا، بنگلہ دیش کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کے دوران گلے لگایا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بائیڈن نے محمد یونس کو گلے لگایا اور بنگلہ دیش کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں اسے بنگلہ دیش کی نئی عببوری حکومت کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگر اپنے ملک کے لیے طلبا اتنا کچھ قربان کر سکتے ہیں تو ان کی تھوڑی اور مدد کرنی چاہیے۔

اس سے قبل امریکا کے ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد نے 15 ستمبر کو بھی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں محمد یونس سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملک گیر طلبہ احتجاج کے بعد حسینہ واجد 16 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں جب کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم کی گئی تھی جس کی سربراہی طلبہ رہنماؤں کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کے سپرد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں