بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے ہوشیار ہوجائیں ، مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودیہ میں دونوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی گرفتار خواتین ملزمان نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا۔

- Advertisement -

ترجمان کاکہنا تھا کہ مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام کی جانب سے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ترجمان نے کہا  کہ سعودی عرب میں قید کے دوران خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں ہی موت واقع ہوئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار خواتین سمگلرز غیر قانونی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے عادی ملزمان ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں