بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 25 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد احمد دبئی سے ملتان پہنچا تھا جبکہ 25 موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کپڑوں کے نیچے جیکٹ میں موبائل فون چھپا رکھے تھے۔

- Advertisement -

کسٹم حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف ائی اے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا جانے والے مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم علیان زمان وزٹ ویزے پر ملائشیا جا رہا تھا، جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اس نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائشیا سے یو کے جانے کی کوشش کرنی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر 92 لاکھ کے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

ترجمان کسٹمز نے بتایا تھا کہ ملزم خاتون کے قبضے سے 23 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے تھے، موبائل فونز قبضے میں لے کرملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں