بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

لاہور: کزن نے بچی کو نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں فیصل آباد سے پھوپھی کے گھر آئی بچی کو کزن نے نیند کی گولیاں کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچی فیصل آباد سے لاہور پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی جسے کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلائیں۔

پولیس نے بتایا کہ بچی سے جنسی زیادتی کے دوران جب ہمسائے نے دیکھ کر شور مچایا تو ملزم فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سہیلی سے بدلہ لینے کیلیے مبینہ طور پر شوہر سے مل کر زیادتی کروانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو بھائی کے گھر چوبرجی سے گرفتار کیا تھا۔ متاثرہ خاتون اور ملزمہ فیکٹری میں ساتھ کام کرتی تھیں اور واقعے سے دو روز قبل دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔

ملزمہ یاسمین نے رنجش پر شوہر علی شیر کے ساتھ مل کر زیادتی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمہ کا شوہر بہانے سے متاثرہ خاتون کے کوارٹر میں داخل ہوا اور اس کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں