بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

’رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم لانا ملک کی بدقسمتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مری: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم لانا ملک کی بدقسمتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اس وقت مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ترامیم اشرافیہ کو مضبوط کرنے کے لیے لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ انتشار اور آئینی ترامیم سے ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان نے کہا کہ موجودہ پارٹیاں کئی بار اقتدار میں رہیں لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن ختم کرنے آئے تھے آج کرپشن دس گنا بڑھ چکی ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسی بے گناہ کو جیل میں رکھنے سے کیا ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جو آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے اس کے نمبر پورے نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین پاکستان کا حلف اٹھایا ہے، درست کو درست اور غلط کو غلط کہیں گے، بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی ایک ایک بات پر کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی دوبارہ اس ایوان میں آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں