جمعرات, ستمبر 26, 2024
اشتہار

خاتون آفس میں کرسی سے گر کر جاں بحق، ساتھی ملازمین نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی خاتون ملازم مبینہ طور پر کام کے دباؤ کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے علاقے گومتی نگر میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی برانچ میں خاتون صدف فاطمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی نائب صدر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

ساتھی ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ صدف فاطمہ کی موت دفتر میں اس وقت ہوئی جب وہ بینک میں اپنی کرسی سے گر گئیں۔

- Advertisement -

خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی بعدازاں ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

صدف فاطمہ کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان پر کام کا دباؤ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ میں مبتلا تھیں۔

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادیو نے کہا کہ سرکاری سے لے کر پرائیویٹ ملازمتوں تک ہر جگہ کام کا دباؤ اور تناؤ ایک جیسا ہوگیا ہے اور لوگ مجبوری میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت کرنے والوں کی حالت مزدوروں سے بھی بدتر ہوگئی ہے کیونکہ انہیں بولنے کا حق بھی نہیں ہے، حکومت بے بنیاد تجاویز دینے کے بجائے ان مسائل کو حل کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں