جمعرات, ستمبر 26, 2024
اشتہار

خواہش ہے ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو، آئینی عدالت کے حق میں ہیں: فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت میں توسیع مفادات نہیں بلکہ ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

دارالحکومت میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو، آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو لیکن ہم کسی شخص کیلیے ترامیم کے حق میں نہیں ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیلیے سب نے جدوجہد کی تھی لیکن انہوں نے جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لڑائی اور ڈیڈلاک اپنے من پسند افراد کیلیے ہے، چاہتے ہیں مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر قومی مفاد میں ترامیم ہو۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ریاست کی عملداری ختم ہوگئی ہے اور دونوں صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک صوبے سے قوم پرست جبکہ دوسرے سے مذہبی جماعتوں کو دھاندلی سے باہر کیا گیا، انتخابات میں اداروں کا کردار ملک کو متحد رکھنے کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست علیحدگی کی بات کریں تو داخلی مسئلہ قرار دے دیا جاتا ہے اور مذہبی بنیاد پر کوئی مسئلہ ہو تو اسے عالمی ایشو بنا دیا جاتا ہے یہ دہرا معیا ر کیوں ہے؟

گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم نے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں، انہوں نے سوال کیا کہ مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں، جو مسودہ مہیا گیا گیا وہ کیا تھا؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا، یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک، قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے آپ سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا تو مولانا فضل الرحمان مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ’میں بھی جواب نہیں دے رہا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں