منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کا ویڈیو کال کے تجربے کو بہتر بنانے کیلیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے ویڈیو کال کے دوران تجربے کو بہتر بنانے کیلیے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا نیا اے آر فیچر اس کی تازہ ترین اپڈیٹ میں موجود ہے۔ فیچر کے ذریعے صارفین نئے ویژول ٹولز کے ساتھ اپنی گفتگو کو بہتر بنا سکیں گے۔

میسجنگ ایپلیکیشن صارفین کو زبردست ایفیکٹس کو کیمرے میں شامل کرنے کی اجازت دے کر فیچر کو بہتر کر رہی ہے۔

- Advertisement -

کیمرہ کے آپشن میں ایک نیا فلٹر بٹن متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو فلٹر لگانے کی اجازت دے گا جس سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز مزید بہتر ہوں گے۔

یہ ایفیکٹس صرف ویڈیو کالز کے دوران دستیاب ہوں گے اور صارفین اپنے کیمروں کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

صارفین کو ایسے فلٹرز میسر ہوں گے جو چہرے پر داغ دھبوں یا جلد کے ناہموار رنگوں کو کم کر کے ان کی رنگت کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے بیک گراؤنڈ تبدیل کرنے والے فیچر کو بھی متعارف کروایا ہے جو پہلے ویڈیو کالز کے دوران دستیاب تھا۔

فی الحال اس فیچر تک صرف بیٹا ٹیسٹرز کو رسائی حاصل ہے لیکن آنے والوں دنوں میں اسے صارفین کیلیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں