جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف اور چیف ایڈوائزربنگلہ دیش ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے چیف ایڈوائزربنگلہ دیش ڈاکٹرمحمدیونس کی پرتپاک ملاقات ہوئی۔

ڈاکٹریونس نے شہبازشریف کوبنگلہ دیش کی اقوام متحدہ میں رکنیت کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا، ڈاکٹر یونس اور وزیراعظم شہبازشریف پرجوش انداز میں گلے ملے۔

- Advertisement -

پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر خواجہ آصف،عطاتارڑ،خالدمقبول صدیقی،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے اپنے وفد میں شریک وفاقی وزرا کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔

وفاقی وزرا اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈاکٹر یونس سے مصحافہ کیا اور انہیں بنگلہ دیشں کا چیف ایڈوائزر بننے پر مبارکباد دی

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر اتفاق کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم اورکویت کےولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں نے سیاسی،اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کی۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی بنگلا دیش کے عبوری حکومت کے وزیر اعظم سےمفید ملاقات ہوئی ، وزیراعظم کا ڈاکٹر یونس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینا خوش آئند ہے، ڈاکٹر یونس بڑے ذہین اور دور اندیش انسان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں