لاہور: پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 افراد کا گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ ریپ میں ملوث 3 ملزمان کو ہیئر، روڑا گاؤں سے گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزم افضال نے خاتون کو ماموں بن کر گھر سے باہر بلایا۔
گھر سے باہر آنے پر ملزم کھیت میں لے کر گیا کھیت میں افضال کے 2 دوست پہلے ہی موجود تھے، مرکزی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم افضال، امانت اور ذوالفقار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ساتھ ہی گرفتاری کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔