اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سلامتی کونسل کا اجلاس، ایران کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بربریت پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کا کہنا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی۔

- Advertisement -

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے ایران حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا جبکہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے دارالحکومت تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازوسامان سجا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نمائش کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرناہے کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

حزب اللہ کی پہلی بڑی کامیابی، اسرائیلی فوج کا کھلا اعتراف

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران تہران کی شاہراہوں پر بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جن پر تحریر ہے کہ ہم بدلہ لیں گے، ساتھ ہی اسماعیل ہنیہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے پوسٹرز بھی لگادیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں