اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مسافروں کو عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : مسافروں کو عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب بھجوانے والے دو ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، ایجنٹس نے فی کس مسافر سے 14لاکھ سے 15 لاکھ روپے وصول کئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارایجنٹوں نے 15مسافروں کو عمرہ کی آڑمیں سعودی عرب بھجوانےکی کوشش کی، عمرہ کی آڑ میں سفرکرنے والے 15 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے پاس نہ ہوٹل بکنگ تھی، نہ ریٹرن ٹکٹ اوراحرام بھی موجود نہیں تھے، مسافروں نے ایجنٹس کے ذریعے اسپین براستہ سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ فی کس مسافر نے 14 لاکھ سے 15 لاکھ روپے ایجنٹس کو ادا کیے تاہم مسافروں کی نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گذشتہ روز بھی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی گرفتار خواتین ملزمان نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام کی جانب سے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی، سعودی عرب میں قید کے دوران خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں ہی موت واقع ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں