بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر چین، امریکا، برطانیہ کے بعد اب آسٹریلیا کی جانب سے بھی اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے شہریوں کو کو لبنان چھوڑ نے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے آسٹریلوی شہری فوری طور پر لبنان سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق لبنان میں تقریباً 15ہزار آسٹریلوی شہری رہائش پذیر ہیں، کشیدہ حالات کے سبب بیروت ایئر پورٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے دارالحکومت تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازوسامان سجا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نمائش کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرناہے کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران تہران کی شاہراہوں پر بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جن پر تحریر ہے کہ ہم بدلہ لیں گے، ساتھ ہی اسماعیل ہنیہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے پوسٹرز بھی لگادیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں