ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

کویت: غیر ملکیوں کی شہریت سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی وزرا کونسل کی جانب سے قانون شہریت کی بعض دفعات میں ترمیمی مسودے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے مطابق شہریت دینے یا منسوخ کرنے کے ضوابط میں مزید تبدیلی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہریت قانون 1959 کی شق نمبر 15 کے مطابق کویتی خاتون سے شادی کے بعد غیرملکی کو شہریت کا حق نہیں۔ اسی طرح غیرملکی خاتون اور کویتی مرد کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاملہ ہے۔

قانون کے مطابق کویت کی شہریت کے حامل کسی شخص پر یہ ثابت ہوجائے کہ اس نے رشوت دے کر یا جعلسازی کے ذریعے نیشنلٹی حاصل کی ہے تو اس کی شہریت ختم کردی جائے گی۔

- Advertisement -

کویتی شہریت کے حامل پر اگر غیراخلاقی سزا کا نفاذ ہو گیا ہو یا ریاستی امن کے خلاف اس کا جرم ثابت ہو نے کے علاوہ رب تعالی کی ذات گرامی یا انبیاء کرام کے حوالے سے کسی غیرمناسب فعل کا مرتکب ہوا ہو، ایسے حالات میں بھی شہریت ختم کردی جائے گی۔

قانون کے مطابق کسی شاہی شخصیت کے خلاف کوئی غلط بات ثابت ہونے یا بددیانتی پر سرکاری ملازمت سے برخاست کیے جانے کی صورت میں بھی شہریت ختم کردی جائے گی۔

اس سے قبل کویتی حکام نے 90 افراد کی شہریت منسوخ کردی، یہ اقدام کویتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث کیا گیا۔

کویت میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کی شامت آگئی

کویتی شہریت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی جس کی سربراہی شیخ فہد یوسف سعود الصباح کر رہے ہیں، نے 90 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور ان کے کیسز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں