پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والا برفانی چیتے کا بچہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والا برفانی چیتے کا بچہ بازیاب کرالیا گیا، کچھ افراد نے برفانی چیتے کے بچے کو ضلع غذر سے پکڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان محکمہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والے برفانی چیتے کے بچے کو بازیاب کرالیا۔

وائلڈلائف حکام کا کہنا تھا کہ بچہ مقامی شخص کے گھر سےبرآمد ہوا، سنولیپر ڈکوری ہیبلیٹیشن سینٹرنلترمنتقل کردیا گیا، جس کی عمراڑھائی ماہ ہے۔

کچھ افراد نے چیتے کے بچے کوضلع غذر سے پکڑاتھا تاہم محکمہ جنگلی حیات نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا ، گرفتار افراد نے بتایا بچہ اڑھائی لاکھ روپےمیں فروخت کیا، جس کے بعد بچہ نشاندہی پر مقامی شخص کے گھر سے برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں : نایاب برفانی چیتے کی کھال فروخت کرنے والا شخص گرفتار

یاد رہے گذشتہ ماہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کی نجی سوسائٹی میں چھاپہ مار کر برفانی چیتے کی کھال برآمد کر کے ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت بیس ہزار ڈالر اور پاکستانی چھپن لاکھ روپے بنتی ہے، ملزم سوشل میڈیا پر نایاب جانوروں کی کھال فروخت کرنے کا کاروبار کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں