ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کیا امریکا اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟ امریکی وزیرِ دفاع کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کیلئے اپنے عزم کو کسی صورت بھی تبدیل نہیں کرے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد سے متعلق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کیلئے اپنے عزم میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کیلیے ہے۔

5 ارب 20 کروڑ ڈالر آئرن ڈوم سمیت اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے لیے مختص کئے گئے ہیں جبکہ جنگی ضروریات کی خریداری کیلیے ساڑھے تین ارب ڈالر اسرائیل کو مل چکے ہیں۔

حزب اللہ کی مدد کیلیے 40 ہزار ملیشیا پہنچ گئے

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی امداد اسرائیل، امریکا مضبوط اور پائیدار اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا مظہر ہے اور یہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے امریکا کے فولادی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں