جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیل کی غزہ کے اسکول پر بمباری، 15 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسکول پر بمباری کی، جس کے نتیجے 15فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 22 شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ادارہ برائے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جیبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول پر حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 22شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ جیبالیہ کے علاقے میں ایک مکان پر کیے گئے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے چار فلسطینی بھی لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ حزب اللہ کی مدد کے لیے 40 ہزار ملیشیا کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب تعینات کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ہاریٹز کے مطابق عراق، یمن اور شام سے تقریباً 40,000 ملیشیا اور کرائے کے فوجیوں کو لبنان بھیجنے کے لیے حزب اللہ کی منظوری درکار ہے۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کی حمایت کے لیے تین عرب ممالک کے ہزاروں ملیشیا اور کرائے کے فوجی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب پہنچا دیئے گئے ہیں۔

کیا امریکا اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟ امریکی وزیرِ دفاع کا اہم بیان

اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج مختلف ممالک بالخصوص عراق، یمن اور شام سے آنے والے تقریباً 40,000 ملیشیا اور کرائے کے فوجیوں کے بارے میں متذبذب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں