اشتہار

پاکستان نے 38 بھارتی ماہی گیرگرفتارکرلئے: پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 38 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کھلے سمندرمیں بین القوامی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 38 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےماہی گیروں کے زیرِاستعمال سات لانچیں بھی قبضے میں لےلی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کل صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہیں بین الاقوامی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں جیل بھیجا جائے گا۔

بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اوراسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں۔

اکثرماہی گیراپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات بھارت کی جانب سے کشمیر بارڈر پربلااشتعال شیلنگ کے سبب کشیدگی سے دوچارہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں