ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کرم میں زمین کے تنازعے کو دہشتگردی کا نام نہ دیا جائے، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے واضح کیا ہے کہ ضلع کرم میں زمین کا تنازع چل رہا ہے لہٰذا اسے دہشتگردی کا نام نہ دیا جائے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلع کرم میں مسئلے کے حل کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، انتظامیہ، پولیس اور مقامی عمائدین کی کوششوں سے سیز فائر ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوات مالم جبہ میں غیر ملکی سفرا کے قافلے پر وفاق سیاسی بیان بازی کر رہی ہے، غیر ملکی سفرا کے بارے میں وفاق نے صوبائی حکومت کو آگاہ نہیں کیا تھا، وفاقی حکومت اپنی کوتاہی چھپانے کیلیے سیاسی بیان بازی سے کام لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کی تحقیقات کیلیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ صوابی میں دھماکے کی تحقیقات کیلیے بھی کمیٹی بن دی گئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ضم اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کے مسائل ہیں،اس وقت کرم میں امن و امان کا ایک مسئلہ چل رہا ہے، ضلع میں دہشتگردی یا فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ کرم میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازع ہے جس کے پُرامن حل کیلیے ترجیحی اقدامات کر رہے ہیں، انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے فریقین میں سیز فائر ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جرگے کے ذریعے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کیلیے کام کر رہے ہیں، ضلع خیبر میں بھی مسئلہ چل رہا ہے جسے حل کر رہے ہیں، خیبر مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر کام جاری ہےم امید ہے اس مسئلے کا بھی حل ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں