ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کانپور ٹیسٹ کے دوران بھارتیوں نے بنگلادیشی مداح کو تشدد کا نشانہ بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور میں بھارت اور بنگلادیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹائیگر روبی نامی بنگلادیشی مداح کو بھارتیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود بنگلا دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو درمیان میں آنا پڑا جس کے بعد زخمی ہونے والے بنگلا دیشی مداح ٹائیگر روبی کو اسپتال لے جایا گیا۔

- Advertisement -

زخمی مداح کا کہنا ہے کہ کمر اور پیٹ میں مارا گیا ہے کچھ دیر تک سانس نہیں لے سکا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، بنگلا دیشی مداح اسٹینڈ سی میں بیٹھا تھا اور اس نے شیر سے مماثلت والا لباس پہنا ہوا تھا۔

اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم بنگلا دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں