ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

فضیلہ قاضی نے شادیوں میں خرچہ کم کرنے کا طریقہ بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادیوں میں خرچہ کم کرنے کا طریقہ بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے شرکت کی اور اس دوران شادی کی تقریبات کے موقع پر اخراجات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سب بچے بچیوں کو یہی کہتی ہوں کہ شادی میں والدین کا اضافی خرچہ نہ کروائیں، وہ جو بھی آپ کو دینا چاہتے ہیں وہ رقم آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیں۔

- Advertisement -

فضیلہ قاضی نے کہا کہ آپ شادی کا مہنگا جوڑا نہ خریدیں کیونکہ ایک ہی بار پہنا جاتا ہے، عروسی لباس اچھا ہونا چاہیے لیکن بہت مہنگا نہ ہو، اضافی کپڑے نہ بنائیں کیونکہ یہ بھی بہت دنوں تک پہنے نہیں جاتے، زیادہ جیولری نہ بنائیں ویسے ہی آرٹیفیشل جیولری مل جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سارے پیسے بچا کر بچوں کے اکاؤنٹ میں فکسڈ کروادیں جس سے ماہانہ کچھ منافع ملتا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی میں اتنا بڑا ایونٹ نہ کریں کہ پانچ سو یا چھ سو لوگوں کو بلوایا جائے قریبی لوگوں کو مدعو کریں، ہم ہر چیز میں سنت پر عمل کرتے ہیں اگر اس چیز میں سنت پر عمل کریں گے تو اضافی خرچے سے بچا جاسکتا ہے۔

فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ حق مہر پر لوگوں کے یہاں فساد ہونا بہت غلط ہے، اگر آپ کا گھر نہیں بچا تو حق مہر کا کیا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں