ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

سری لنکن بیٹر نے ڈان براڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن بیٹر کمندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں لیجنڈری آسٹریلوی بیٹر سر ڈان براڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا۔

گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنالیے ہیں جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 602 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی، کمندو مینڈس نے 250 گیندوں پر 182 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

کمندو مینڈس کی دلکش اننگز میں 16 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

- Advertisement -

اس شاندار اننگز کے ساتھ سری لنکن بیٹر نے 13 ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور انہوں نے لیجنڈری بیٹر سرڈان براڈ مین کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

لیجنڈری آسٹریلوی بیٹر سر ڈان براڈ مین نے بھی ٹیسٹ کی 13 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

علاوہ ازیں کمندو مینڈس نے جب اپنی ففٹی مکمل کرلی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بیٹر بن گئے جنہوں نے کیریئر کے ابتدائی 8 ٹیسٹ میں مسلسل نصف سنچری اسکور کی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سعود شکیل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل نصف سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں