ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کرکے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں 10 فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 4 بڑی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیلی حملوں میں بڑی تعداد میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ان کا ٹارگٹ حسن نصر اللہ تھے۔

گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ محفوظ رہے  تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حسن نصر اللہ کی شہادت نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسکول پر بمباری کی، جس کے نتیجے 15فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 22 شدید زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں