ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

مہوش حیات کی یورپ میں سیر و تفریح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی یورپ میں سیر و تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں یورپ میں مختلف مقامات پر سیر سپاٹے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں اداکارہ ہوٹل میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ٹرین میں سفر کررہی ہیں۔

- Advertisement -

مہوش حیات کو ایک اور تصویر میں کبوتروں کو دانا کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کے ساتھ ادکارہ حرا مانی نے پسند کیا اور لکھا کہ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے اٹلی سے تصاویر شیئر کیں تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات  نے بتایا تھا کہ وہ وہ کسی طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے کسی بھی شخص کی ظاہری خوبصورتی یا رنگت اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہاں مجھے دراز قد والے مرد پسند ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں ان دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات موجود ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں