ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

عدلیہ اور پارلیمان میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو آئین کے پرخچے اڑنے کا خدشہ ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو آئین کے پرخچے اڑنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اورپارلیمان میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا توآئینی میلٹ ڈاؤن کا خدشہ موجودہے.

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماحول میں غیریقینی ہے جو آئی ایم ایف پروگرام کےبعد کم ہوئی، جوآئین بیان کرتاہےاس میں حتمی فتح پارلیمان کی ہی ہوتی ہے تاہم نوازشریف پس پردہ کردار ادا کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں کھلی جارحیت ہورہی ہے، وزیراعظم نے کشمیر،فلسطین اور پاکستان میں دہشت گردی کامسئلہ اٹھایا، مسئلہ فلسطین کےحوالےسےاقوام متحدہ کےکردار پر سوال اٹھتا ہے۔

یاد رہے آئینی ترمیم کی موجودہ بحرانی صورتحال کے بعد وزیر دفاع نے سربراہ جے یو آئی اور حکومت کے راستوں کو ایک قرار دیا اور کہا تھا کہ مولانا سے معاملے پر ملا ہوتا تو ہوسکتا ہے میرا اندازہ غلط نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا مسودہ سب کے پاس تھا، نہ بانٹے جانے کی بات غلط ہے، مولانا، پی پی اور ہمارے ڈرافٹ سامنے آئیں گے، کوشش ہوگی تینوں ڈرافٹس میں سے ایک متفقہ سامنے آئے، مولانا کے خدشات کو بھی دور کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں