ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ سمیت 3 اہم رہنماء شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان کے علاقے داہیہ میں کئے گئے حملے میں حزب اللہ رہنماء حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کو شہید کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے، حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے بیروت کی رہائشی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اسلحہ ہونے کے بیان کی تردید کردی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے لئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا، اسرائیلی طیاروں کے حملے میں 6 عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں جبکہ 8 افراد کی شہادت کی اطلاعات بھی ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنماء حسن نصراللہ کی بیٹی شہید ہوگئی ہیں تاہم حزب اللہ یا لبنانی حکام کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زینب نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کی حمایت اور اپنے خاندان کی قربانیوں کیلئے ایک مضبوط آواز کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ رہنماء اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کرکے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں 10 فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 6بڑی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں