ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

نہیں چاہتے کھلاڑی بینچ پر بیٹھے رہیں اور موقع نہ ملے، جیسن گلیسپی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے کھلاڑی بینچ پر بیٹھے رہیں اور انہیں موقع نہ ملے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہے پاکستان بہتر پرفارم کرے، میری توجہ ٹیم کی بنیاد کو مضبوط بنانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہوگی، پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

- Advertisement -

علاو ازیں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوں گے، 2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے۔

زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ سات اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں