ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

آن لائن گیم نے ایک اور طالب علم کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

سوات میں آن لائن گیم نے ایک اور طالب علم کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا طالب علم کاشف خان آن لائن گیم کھیلتے ہوئے مقروض ہوگیا تھا جس کے باعث اس نے خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی طالب علم آن لائن گیمز میں 15 لاکھ کا مقروض تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے امر خانہ کے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔

اہلخانہ کا بتانا تھا کہ متوفی منیم الرحمان میٹرک کا طالب علم تھا اور پانچ سال سے آن لائن گیم کھیل رہا تھا۔

گھر والوں کا کہنا تھا کہ منیم الرحمان مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے ذہنی توازن بھی کھو بیٹھا تھا اور گھر والوں کی طرف سے موبائل لینے کی وجہ سے اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

افسوسناک واقعے کے بعد لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال غازی منتقل کر دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں