اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

حسن نصراللہ کی شہادت پر روس کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: بیروت میں اسرائیلی حملوں میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر روس کی جانب سے اہم بیان جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ’سیاسی قتل‘ قرار دیا۔

روس نے کہا کہ یہ زبردستی کی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کیلیے زیادہ ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے، اسرائیل اس خطرے کو تسلیم کرنے میں ناکام نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود لبنانی شہریوں کو قتل کرنے کا قدم اٹھایا جس سے لامحالہ تشدد کی ایک لہر جنم لے گی۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیل سے لبنان میں دشمنی پر مبنی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حسن نصراللہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی شہادت سے ہماری مزاحمت کو مزید تقویت ملے گی۔

حماس نے اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اسرائیل کے خلاف ہمارے جنگ کو مزید ہوا دے گی۔

’قاض فوج کے جرائم اور قتل و غارت صرف فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے عزم میں اضافہ کرے گی کہ وہ اپنی پوری طاقت، بہادری اور فخر کے ساتھ شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں اور فتح تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں۔‘

حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنی مکمل یکجہتی اور لبنان میں حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کرنے والے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہیں جو مسجد اقصیٰ کے دفاع کیلیے جنگ میں ہماری مزاحمت کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے ایک اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد یا بدیر لبنان، فلسطین اور خطے میں مزاحمتی قوتیں دشمن کو اس کے جرائم کی قیمت چکانے پر مجبور کر دیں گی اور اسے اپنے جرائم کی وجہ سے شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں