اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’سومی سرکار‘ کے حجرے پر چھاپا، غیر قانونی اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں پولیس چھاپے کے دوران ’سومی سرکار‘ کے حجرے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی پولیس نے کارروائی کی ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور عوامی شکایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا، پکھوال چوک کے قریب ذیشان عرف سومی سرکار نامی شخص کے حجرے پر چھاپا مار کر بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے غیر قانونی اسلحے کے جرم میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، دوران چھاپا برآمد کیے گئے اسلحے میں تین پستول، رپیٹر، رائفل، متعدد کارتوس اور تلوار شامل ہے۔

ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں