اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پولیس کی زیر حراست خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2 فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس کی زیر حراست خطرناک ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں زیر حراست خطرناک ڈاکو جمیل جیلا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریکوری کیلئے لے جاتے ہوئے 4 ساتھیوں نے جمیل جیلا کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی، ڈاکو جمیل جیلا ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو جمیل جیلا 72 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ڈاکو جمیل جیلا نے دوران ڈکیتی 3 قتل کئے اور کئی بینکوں کی کیش وین بھی لوٹیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکو جمیل جیلا خطرناک شوٹر اور پنجاب میں دہشت کی علامت  سمجھا جاتا تھا، ڈاکو جمیل نے 2017 میں نصیرآبادکے شہری کو50 روپے لوٹ کر قتل کیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکو جمیل نے 2022 میں حجرہ شاہ مقیم میں  بھی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا، ملزم نے 2019 میں راولپنڈی میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں