پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ، تاجروں کا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تاجروں نے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کردیا اور کہا سسٹم میں خرابی سےگوشوارےجمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔

تاجران پاکستان نے کہا کہ انکم ٹیکس جمع کرانےمیں تکنیکی مشکلات،آن لائن سسٹم کی خرابی کاسامناہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کی جائے۔

- Advertisement -

دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آرانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کرے، معاشی مشکلات کےپیش نظرتوسیع ضروری ہے۔

اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ تاجر وں کو ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

خیال رہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پرغور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی پرتاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پربہت بوجھ ہے، اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں