منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

آئرلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جیتی بازی ہارنا کوئی جنوبی افریقا سے سیکھے! ابوظبی میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تاریخ رقم کر دی۔

آئرلینڈ نے پہلی بار جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست دیدی۔ دو بھائی پروٹیز کی پوری ٹیم پر بھاری پڑ گئے۔

May be an image of 4 people and text

- Advertisement -

روس اڈیئر نے سنچری بنائی تو دوسرے بھائی مارک اڈیئر نے چار وکٹیں لے کر ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔ آئرلینڈ نے ایک سوچھانوے رنز کا ہدف دیا تو پروٹیز بڑے ہدف کےتعاقب میں جیت کےقریب آ کر میچ ہار گئے۔

بارہ گیندوں پر صرف تئیس رنز درکار تھے کہ مارک آڈائر نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں اُڑا کر پانسہ پلٹ دیا۔ بارہ گیندوں پرجنوبی افریقا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور آئرلینڈ جیت گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں