منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

انوپم کھیر اپنی تصویر والے کرنسی نوٹ دیکھ کر حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر اپنی تصویر والے کرنسی نوٹ دیکھ کر حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں تقریباً 1.6 کروڑ روپے مالیت کی جعلی کرنسی نوٹ پولیس نے پکڑے ہیں جن میں اداکار انوپم کھیر کا چہرہ موجود ہے۔

وائرل ویڈیو میں مہاتما گاندھی کے بجائے 500 روپے کے نوٹوں میں انوپم کھیر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ ضبط کرلیے جبکہ نوٹوں پر ’ریزرو بینک آف انڈیا‘ کے بجائے ’ریزرول بینک آف انڈیا‘ درج ہے۔

جعلی کرنسی نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر اداکار بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے لکھا کہ ’500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر کے بجائے میری تصویر؟ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ کے نوٹ، چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکر کو ملنے والے دھوکے کے بعد برآمد ہوئے جس کے بعد احمد آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انوپم کھیر اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ ’سگنیچر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں