ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: مگرمچھ کو ہاتھ لگانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مگرمچھ کو ہاتھ لگانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دی ملین ایئرز اسٹون پارک میں نوجوان کو مگرمچھ کے ساتھ کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

براہ راست لوگوں کے سامنے نوجوان نے مگرمچھ کے منہ کے اندر ہاتھ رکھ کر اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کی اسی دوران مگرمچھ نے اس کے ہاتھ کو چبا ڈالا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان فوری ہاتھ ہٹاتا ہے لیکن اس کے ہاتھ سے خون بہہ رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جانوروں کے ساتھ اس طرح نہ کریں ورنہ نتیجہ ایسا ہی ہوتا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مگرمچھ نے کہا میرے ساتھ کھیلنا بند کرو۔‘

ایک اور شخص نے لکھا کہ ’اس نے اب سبق لیا ہوگا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل مشرقی انڈونیشیا میں دریا میں مگرمچھ نے خاتون کو ہلاک کردیا تھا، گاؤں والوں نے جسم کے کچھ اعضا مگرمچھ کو مار کر برآمد کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں