منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں2 روپے کمی پر عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اور شکوہ کیا پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی پرعوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ، کراچی اور  لاہور کے شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو سراہا۔

فیصل آباد ،ملتان کےشہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

شہریوں نے اس بات پرمایوسی کا اظہار کیا کہ پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتا، بجلی کے بل، اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہیئں۔

گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی گئی ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں